18 فروری 2011 - 20:30

بحرین کے ایک سیاسی رہنما نے خبر دار کیا ہےکہ سعودی عرب بحرین میں مداخلت نہ کرے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق بحرینی رہنما سعید شہابی نے کہا کہ بحرین کے عوام نے شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ کی آمرانہ حکومت کےخلاف قیام کیا ہے اوراگر سعودی عرب نے بحرین کے داخلی مسائل میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اس کےحق میں بہت برا ہوگا کیونکہ یہ بحرین کا داخلی معاملہ ہے۔الشہابی نے کہا کہ بحرین کے عوام اپنے احتجاج کے ذریعے اپنا غصہ اور حکومت کے فساد اور غلط اقدامات کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے عوام اپنے انقلاب سے ڈکٹیٹر شپ سے نجات پانا چاہتےہیں جبکہ سعودی عرب انتـہاپسندی کا حامی ہے اور بحرین کے عوامی انقلاب کو منحرف کرنا چاہتا ہے۔

........

/110