14 فروری 2011 - 20:30

سہ روزہ عالمی وحدت اسلامی کانفرنس انیس فروری سےاکیس فروری تک تہران میں منعقدہوگی۔

ابنا: مجمع تقریب مذاہب اسلامی کےجنرل سکریٹری آیت اللہ تسخیری نے ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس جس میں عالم اسلام کےستاون ملکوں کی دوسو پچاس اہم شخصیتیں شرکت کریں گي،آج کی دنیامیں اتحاد ویکجہتی پیداکرنےمیں موثر ہوگی۔آیت اللہ تسخیری نےدنیامیں وحدت وبیداری پیداکرنےکواسلامی جمہوریہ ایران کااہم پیغام قرار دیا اور کہا کہ اسلامی معاشرےمیں وحدت کی بنیاد قرآن وسنت ہے۔آیت اللہ تسخیری نےکہاکہ مشرق وسطی میں اسلامی ملکوں کی بیداری کےمسئلےکاجائزہ، اس کانفرنس میں زیرغورآنےوالاسب سےاہم موضوع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110