ابنا: رپورٹ کےمطابق معروف سعودی عالم دین اور اسلامی یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے رکن شیخ یوسف الاحمد نے شاہی دربارمیں بڑے پیمانے پر موجود بدعنوانی پرتنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مصر اور تیونس کاعوامی احتجاج غربت اور بے کاری کی وجہ سےاس ملک میں بھی سرایت کرجائےگا۔اس سعودی عالم دین نےحکمرانوں کے ہاتھوں ملکی سرمایہ برباد کئےجانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اربوں ڈالر ایسے کاموں ميں خرچ کئے جاتے ہیں جن کا ملک کو کوئي فائدہ نہيں پہنچتا جبکہ ان ذخائر سے ہزاروں سعودی شہریوں کو بےکاری سے نجات دی جاسکتی ہے۔شیخ یوسف الاحمد نے سعودی شاہی دربار کے دفتر کے سربراہ خالد التویجیری پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے امریکی مطالبات پرعمل درآمد کرتے ہوئے دفتری بدعنوانی اور معاشرے کو شریعت اسلامی سے دور کرکے معاشرے ميں بدعنوانی کو فروغ دیا ہے۔
........
/110