ابنا: بڈھ بیر کے علاقے میں غازی بابا کے مزار میں دو مسلح افراد گھس آئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ مزار کے اندر موجود تین مجاور فائرنگ سے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ زخمی مجاور کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ کچھ عرصے سے غازی بابا کے مزار کو ہٹانے کے حوالے سے دھمکیاں مل رہی تھیں ۔مزار پر سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مزارات کی حفاظت کیلئے نفری کی کمی ہے اس لئے وہ مزارات کو سکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ ......
/110