ابنا: اس کمیشن نے لندن حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ انتھا پسند پادری کو لندن آنے کی اجازت نہ دے۔اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ مسعود شجرہ نے کہا کہ انتھا پسند پادری ٹری جونز جس نے امریکہ میں قران جلانے کی مہم چلائي تھی اس کے لندن آنے سے نسل پرستی اور انتھا پسندی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کے لئے یہ ایک آزمائش ہے کیونکہ اگر حکومت لندن امریکی انتھاپسند پادری کو لندن آنے کی اجازت دے گي تو معلوم ہوجائے کہ لندن حکومت بھی فاشیست اور انتھا پسند گروہوں کی حامی ہے۔
.......
/110