ابنا: پولیس حکام کے مطابق یہ حملہ منگل کی صبح گیارہ بجے کے قریب زرغون روڈ پر واقع سریاب پھاٹک پر ہوا اور وزیراعلٰی اس حملے میں محفوظ رہے۔ تاہم ان کے قافلے میں شامل وہ گاڑی دھماکے سے تباہ ہوگئی جس پر بم جیمر (Bomb Jammer) نصب تھا۔اطلاعات کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے چار پولیس اہلکاروں اور پانچ شہریوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک پولیس اہلکار کی حالت نازک بتائی ہے ۔پولیس کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی پر ہونے والا حملہ خودکش تھا اور جائے واردات سے ایک دستی بم کے علاوہ خودکش حملہ آور کے جسم کے مختلف اعضاء بھی ملے ہیں۔
........
/110