موصولہ اطلاعات کے مطابق ، بحرین کے شیعہ دینی رھنما ، آیت الله شیخ عیسی قاسم نے مسجد امام صادق (ع) شهر قفول میں شیعیان اہل بیت (ع) کے جمّ غفیر سے خطاب کرتے ہوئے دین و مذھب کے نام سے سوی استفادہ کئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : جہالت سبب بنی ہے کہ کچھ لوگ مختلف بہانے سے بےگناہوں کا قتل عام کررہے ہیں، مسجدیں، چرچ اور مقدس مقامات منھدم کئے جا رہے ہیں اور افسوس یہ کہ سب دین کے نام پر ہورہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا: یہ جرائم جو مسلمانوں اور اسلام کے نام پر انجام پارہے ہیں دنیا اور نوجوانوں کے درمیان دین اسلام کا چہرہ مسخ ہونے کا سبب ہیں اور اس سے امت اسلامیہ کے دشمنوں کی تعداد میں فروانی اور دین اسلام کی تبلیغ میں بہت بڑی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔آیت الله عیسی قاسم نے تاکید کی: حقیقی دین اسلام ان سارے جرائم کی مذمت کرتا ہے اور یہ جرائم دین اسلام پر بہت بڑا ظلم ہے اور اسلام اس کا شدید مخالف ہے ۔بحرین کے شیعہ دینی رھنما نے انڈونیشیا میں بارک اوباما کے بیان کو بہت بڑا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا: اوباما نے انڈونیشیا میں اعلان کیا کہ وہ اسلام و امت اسلامیہ کا دشمن نہیں ہے مگر یہ بیان ایک جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں اور اگر وہ اپنے بیان میں سچا ہے تو پھر اسرائیل کی حمایت کیوں کررہا ہے جو عالم اسلام کا سب بڑا دشمن ہے اور اس نے مسلمانوں پر سب سے زیادہ ظلم روا رکھا ہے؛ اور یہ کہ وہ اسلامی مزاحمت کی نابودی کے درپے کیوں ہے؟انھوں نے مزید کہا: امریکا استقلال و خود مختاری کے خواہاں ہر تنظیم اور ترقی و استقلال کے خواہاں ہر ملک کا دشمن ہے اور اسلامی ثقافت کا مکمل مقابلہ کرنے کے باوجود مسلمانوں سے محبت کا دعوی کرتا ہے!۔شیخ عیسی قاسم نے امریکا کو دوسروں کے احترام کی دعوت دیتے ہوئے کہا : امریکا کبھی بھی اسلام اور مسلمانوں کا دوست دار نہیں ہے اور ہاں اگر وہ اپنے دعوے میں سچا ہے تو دنیائے اسلام سے پابندیاں ہٹا دے، مسلمانوں کا احترام کرے اور اپنک مبینہ دوستی کا دعوی سچا کرکے دکھا دے اور اسے معلوم ہونا چاھئے کہ بہت جلد امت اسلامیہ اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لے گی اور الہی وعدہ بہت جلد عملی صورت اپنائے گا۔۔
بشکریہ از رسا نیوز ایجنسی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
