المنار کی رپورٹ کے مطابق محمد رعد نے کہا کہ اگر صہیونی ریاست لبنان پر مشرق وسطی کے دروازے کی حیثیت سے قبضہ کرلیتی تو آج عرب اوراسلامی دنیا کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتا لیکن حزب اللہ نے اسے کامیاب نہیں ہونے دیا۔ حزب اللہ کی پارلیمانی پارٹی سربراہ نے صہیونی ریاست کے ساتھ ساز باز مذاکرات کی مذمت کی اور کہا کہ یہ مذاکرات صہیونی ریاست کو تسلیم کروانے کی کوشش ہے۔ محمد رعد نےلبنان میں بعض حلقوں کی جانب سے حزب اللہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کوئی بھی الزام برداشت نہیں کرے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110