اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے عراق کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر جلال طالبانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے جلال طالبانی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں عراق میں نئي حکومت کی تشکیل کو اس ملک کے عوام کی ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ایران نے ہمیشہ عراق میں قیام امن اور اتحاد کی حمایت اور پشت پناہی کی ہے اور وہ ہمیشہ ملت عراق کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس امید کا اظہار کیا کہ عراق کے تمام گروہ اپنے اتحاد کی بدولت خطے میں عراق کو اس کے شایان شان مقام تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔ عراق کے صدر طالبانی نے بھی عراق میں قیام امن کے سلسلے میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوۓ کہا کہ دشمنوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود عراق میں نئی حکومت کی تشکیل عراقی عوام کی ایک کامیابی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کو اور سربراہ پارلیمان لاریجانی نے عراقی سربراہ پارلیمان اسامہ النجیفی کو مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110