انھوں نے کہا کہ اس اعلی ہدف اور مقصد تک پہنچنے کے لئے ایران کی تعمیر و ترقی بہت ضروری ہے اور ایران کی تعمیر و ترقی میں ہمدلی اور ہمدردی کی سخت ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ ایران کی تعمیر وترقی عدل و انصاف کی بنیاد پر ہونی چاہیے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کی ایرانی عوام کے ساتھ دشمنی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ایرانی عوام مستقل رہنا چاہتے ہیں ایرانی عوام ظلم و ستم کے خلاف ہیں ایرانی عوام ایک عظیم قوم ہے جو دنیا میں عدل و انصاف کی بنیاد پر اصلاحات کی خواہاں ہے ۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایرانی قوم کا مستقبل روش اور تابناک ہے اور ایرانی عوام کے دشمن دنیا اور آخرت میں ذلیل اور رسوا ہی رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110