20 اکتوبر 2010 - 20:30

کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں بم دھماکے سے اہم کمانڈر حکیم خان، نواز اور رحیم یار خان سمیت 6 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقے مرنڈی میں ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند گاڑی میں جارہے تھے۔ اس دوران ریموٹ کنڑول بم کا دھماکا ہوا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعے میں چھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں اہم کمانڈر حکیم خان بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق بم دھماکا دوسرے گروپ کی کارروائی ہے۔ کمانڈر حکیم خان کا گروپ دہشت گردی کے مراکز قائم کئے تھے جہاں لوگوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کیا جاتا تھا۔ 

........

/110