کراچی سے جاری بیان میں اے این پی سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی آزادانہ نقل وحمل کی ذمہ دار حکومت کی سیاسی مصلحت کی پالیسی ہے۔ وفاقی و صوبائی وزیر داخلہ ٹارگٹ میں ملوث ان گرفتار ملزمان کو عوام کے سامنے لائیں جو اپنی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ترجمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ازخود نوٹس لینے کابھی مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110