11 اکتوبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے کے آخر تک ایران کے تیل کے ذخائر ایک سو اکاسی ارب بیرل تھے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید مسعود میر کاظمی نے تہران میں ایران کے تیل کے ذخائر کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تیل کے نئے کنووں کی کھدائی اور پیداوار کے بعد حاصل ہونے والی دقیق اطلاعات کے پیش نظر اس وقت ایران روزانہ بیالیس لاکھ بیرل تیل کی پیداواری صلاحیت رکھتا ہے لیکن اوپیک کے ساتھ کیے گئے وعدے کے تحت وہ اپنی پوری گنجائش کے ساتھ تیل پیدا نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے اسی طرح پٹروکیمیکل کارخانے میں پٹرول کی تیاری کے منصوبے کے بارے میں کہا کہ ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت اس وقت پچاس ملین ٹن سے زیادہ پٹرول تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے پٹرول کی برآمد کے لیے ایران کے پروگرام کے بارے میں کہا کہ دو ہزار گیارہ تک تیل صاف کرنے کی گنجائش داخلی ضروریات سے زیادہ ہو جائے گی اور ملکی ضروریات کو دیکھتے ہوئے پٹرول کی برآمد کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

/110