فاروق حمید نائیک نے جینوا میں بین الپارلمانی اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر سید محمد ابو ترابی سے ملاقات میں کہا کہ تہران نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستانی قوم کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے بین الپارلمانی یونین میں پاکستان کے سیلاب کے مسئلے کو ایمرجنسی مسئلہ کے طورپر منطور کروانے میں ایران کے کردار کی قدردانی کی۔ جینوا میں بین الپارلمانی اجلاس پیر سے شروع ہواتھا اور آج اختتام پذیرہوا۔ بین الپارلمانی یونین کے 155 رکن ہیں اور ایران ہمیشہ اس یونین کا سرگرم رکن رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110