8 ستمبر 2010 - 19:30

مرکزی جے یو پی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و اے این آئی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ طارق محبوب نے کہا ہے کہ اسلام میں دہشت گردی کا کوئی تصور نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہ رگ کراچی عالمی سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے، اہالیان کراچی پاکستان بنانے والے اسلاف و بزرگوں کے وارث و امین ہیں، اسلام دشمن طاغوتی قوتوں کے ایجنٹ نفرت دہشت گردی پھیلاکر امن و قومی سلامتی کو داوٴ پر لگائے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اے این آئی پاکستان اورنگی ٹاوٴن کے زیراہتمام یعقوب آباد اورنگی ٹاوٴن میں دعوت امن و افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طارق محبوب نے کہا کہ ماہ صیام کی رحمت و مغفرت سے نجات کے عشرے کی فیض و برکات سے محروم ہونے والے بدقسمت ہیں جن کے ہاتھ بے گناہوں کے خون ناحق سے رنگے ہوئے ہیں، وہ اللہ کے مجرم اور قوم کے غدار ہیں۔ طارق محبوب نے کہا کہ عوام کے حقوق و مسائل کے حل کرنے پر صرف نعروں، دعووٴں اور وعدوں کے علمبرداروں نے شہری عوام کو خوف وحشت دہشت میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے اور لڑاوٴ اور مفادات حاصل کروکی روش اختیار کر رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔

/110