اس میں شک نہیں ہے کہ قرآنی آیات کے مطابق ہر سال رمضان المبارک میں ایک رات قدر کی رات ہے جس کے دوران روح اور فرشتے زمانے کے حجت پر نازل ہوتے ہیں اور بندگان خدا کی تقدیر رقم ہوتی ہے۔مکتب اہل بیت علیہم السلام کے مطابق شب قدر 19 یا 21 یا 23 رمضآن المبارک کی راتوں میں سے ایک ہے گو کہ ایک ضعیف روایت سے ظاہر ہوتا ہے کہ گویا 27 رمضان کی رات شب قدر ہے لیکن مکتب اہل سنت کے ہاں قوی احتمال یہی ہے کہ 27 رمضان کی رات ہی شب قدر ہے؛ چنانچہ ہر سال سنی مسلمانوں کے بعض فرقے محافل شبینہ اور بعض دیگر محافل لیلۃالقدر بجالاتے ہیں اور مسجدالحرام میں بھی ہر سال ستائیسویں رمضان المبارک کی رات لاکھوں مسلمان اکٹھے ہوکر دعا اور عبادت کرتے ہیں۔ کل رات سعودی کلینڈر کے مطابق ستائیسویں رمضان المبارک کی رات تھی اور لاکھوں مسلمان مسجدالحرام میں دعا اور عبادت کرتے نظر آئے: تصاویر ملاحظہ ہوں:




