اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عظیم امت اسلامیہسیلاب کے جس المیئے نے مسلم پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو عظیم اور المناک مشکلات سے دوچار کردیا ہے، اس کی وسعتوں میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے؛ اس تباہ کن المئے نے پاکستان کے شمال سے لے کر جنوب تک بہت سے علاقوں کو متأثر اور کئی ملین افراد کو بے گھر کردیا ہے؛ اس المناک اور خانمانسوز آفت کی وسعت نے امداد رسانی کے کاموں کو بھی خلل سے دوچار کردیا ہے۔پاکستان کی مسلم قوم ایسے حال میں اس دردناک مصیبت سے دوچار ہوئی ہے کہ قابض اور جارح امریکی فوجیں مختلف حیلوں بہانوں سے اس اسلامی مملکت کی حدود کو جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہیں۔شریف مسلم قومو!نقصانات کی سطح اتنی وسیع ہے کہ ہمارے لاکھوں پاکستانی بہنوں اور بھائیوں کو فوری طور پر غذائی اشیاء اور ادویات، لباس اور مقام رہائش کی اشد ضرورت کے علاوہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ اس موقع پر بین الاقوامی امداد رسان اداروں نے اپنی فرائض منصبی ـ یعنی مصیبت زدہ انسانوں کو امداد پہنچانے ـ پر صحیح انداز سے عمل نہیں کیا ہے اور یہ ایسا امر ہے جس پر مناسب موقع پر غور و توجہ اور تجزیہ و تحلیل کی ضرورت ہے۔مسلم بھائیو اور بہنو!ہماری امداد کی مقدار جتنی بھی زیادہ ہو وہ پاکستانی سیلزدگان کی ضروریات کی عظیم اوقیانوس کے سامنے بہت ہی کم ہے، لیکن ان دشوار اور مشکل حالات میں ہمیں اسلامی اخوت کی بنیاد پر اپنی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے ان مصیبت زدہ بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لئے قدم بڑھائیں۔ جس اہم نکتے کی طرف اسلامی ممالک اور بین الاقوامی اداروں پر اپنی زیادہ سے زیادہ توجہ مبذول کرنی چاہئے یہ ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کو اس مصیبت کا سامنا کرنے کی روشوں کی منصوبہ بندی اور نفاذ نیز امداد رسانی اور اس آفت کے قلیل المدت اور طویل المدت اثرات کا مقابله کرنے کے طور طریقوں کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے سلسلے میں مدد پہنچائیں؛ یقینی طور پر یہ ایسا امر ہے جو ناگہانی ضرورت اور ہنگامی صورت حال میں ہر حکومت کو مکمل اور ہمہ جہت امداد رسانی کے حوالے سے مشکلات سے دوچار کردیتا ہے۔
سید علی خامنہ ای
31/اگست / 2001