28 اگست 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کےاسپیکرڈاکٹرلاریجانی نےکہاہےکہ اگرامریکی، صہیونی ریاست کو زوال سے بچانےکےلئے جعلی مذاکرات کرنا چاہتےہيں تووہ جان لیں کہ مضبوط عوامی طاقت ان ہاتھوں کوکاٹ دےگی۔

ہمارےنمائندےکی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نےآج (سنیچر) تہران میں عالم اسلام کی طلبا تنظیموں کے چھٹے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ علاقےکے بعض ممالک اور گروہ اپنے کو صہیونی ریاست کےخلاف جدوجہد سے عاجز سمجھتے ہيں اور اپنی بقا کے لئے امریکہ کی مدد کے محتاج ہيں اور وہ نعرہ لگاتے ہيں کہ مسئلہ فلسطین ایک عرب مسئلہ ہے اور دوسرے ملکوں سے اس کا تعلق نہيں ہے۔ڈاکٹر لاریجانی نےتاکید کےساتھ کہاکہ مسئلہ فلسطین عرب مسئلہ ہونےکےساتھ ہی، اسلامی اور انسانی مسئلہ بھی ہے اور پوری انسانیت کو فلسطینی عوام کے انجام کے بارے میں ذمہ داری محسوس کرنی چاہئے۔واضح رہےکہ فلسطینی انتظامیہ اور صہیونی ریاست یکم ستمبر سے براہ راست سازباز شروع کرنے والی ہیں۔اس کے باوجود کہ صہیونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ بندکیاجانا، فلسطینی جلاوطنوں وطنوں کی وطن واپسی اور سرحدوں کے تعین جیسی فلسطینی نتظیموں کی کوئی شرط پوری نہيں ہوئی ہے، فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمودعباس، فلسطینیوں کی مخالفت کی پرواہ کئے بغیر صہیونیوں کےساتھ مذاکرات کے لئے تیا رہوگئے ہيں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110