18 اکتوبر 2010 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس علاقے سے نکلنےکے علاوہ کوئي چارہ نہیں ہے۔

 مسلح افواج کےمشترکہ کمان میں ثقافتی شعبے کے سربراہ بریگيڈیر سید مسعود جزائری نے ایران پرحملوں کی دھمکی کو امریکہ کی نفسیاتی جنگ قراردیا اور کہا کہ یہ دھمکی پرانی ہوچکی ہےجسے بار بار دہرایا جارہا ہے۔ بریگيڈیر جزائری نے کہا کہ امریکہ اس طرح کی سازشیں رچتا ہے اور ان میں خود کو مرکزی کردار دیتاہے۔ بريگیڈیر جزائری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی قوموں میں بے پناہ اثر و رسوخ رکھتا ہے اور جنگوں کے دوران جنگوں کا مینجمینٹ اہم طرین امر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی عھدیدار سیاسی حکام سے بہتر جانتےہیں کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کا منیجمینٹ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے کیونکہ ان کے سامنے اس قدر زیادہ ڈیٹرینٹ اسباب موجود ہیں کہ انہیں نہيں معلوم کہ وہ کیا کررہےہیں۔

۔۔۔۔۔

/110