18 اکتوبر 2010 - 20:30

سیاسی امورميں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ بریگيڈیئریداللہ جوانی نےعلاقےکے ملکوں کی جانب سےخلیج فارس کی سیکورٹی کی ضرورت فراہم کئےجانے پرتاکید کرتےہوۓ کہاہے کہ اس علاقےمیں دشمنوں کی مہم جوئي ایک بڑی غلطی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کےمطابق بریگیڈيئر یداللہ جوانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےاندرخلیج فارس کی سیکورٹی قائم کرنےکی صلاحیت موجود ہے، خبردار کرتےہوئےکہاکہ دشمنوں کی ہرقسم کی مہم جوئی خلیج فارس کی سیکورٹی کےلئےخطرہ بن سکتی ہے اور اس علاقےسےتیل کی سپلائی کوخطرےمیں ڈال سکتی ہے۔بریگیڈئریداللہ جوانی نےکہاکہ اگرخلیج فارس میں کوئي حادثہ پیش آئےگاتو آبنائےہرمزکوبند کردیاجائےگا اور دسیوں سال تک اس علاقے سےاستفادےکاامکان ختم ہوجائےگا اوریہ عالمی معیشیت کےلئےایک خطرہ شمارہوتاہے۔بریگیڈئریداللہ جوانی نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ کسی ملک میں ایران کےخلاف فوجی اقدام کرنےکی ہمت نہيں ہے کہا کہ ایران پرحملےکی صورت میں امریکہ اور اسرائیل اپناشیرازہ جلد بکھرنےمیں مدد کریں گے۔۔۔۔۔

/110