موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ کا احتجاجی پیغام اوسلوميں موجود ایران کےسفیرسید حسین رضوانی کے ذریعے اس ملک کی وزارت خارجہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔وزیرخارجہ منوچـہرمتکی نے اپنےاس احتجاجی پیغام میں اس ملک کے وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے دو مہینے پہلے کچھ دشمنوں کی جانب سے اس ملک میں ایران کے سفارتخانے پر ہونے والےحملے کی جانب اشارہ کیا اور پژاک دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشتگردوں کو تہران میں پھانسی دینے کے بہانے اوسلو ميں اس گروہ کے لوگوں کو اکٹھا ہونے کی اجازت دیئے جانے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔جناب رضوانی نے اسی طرح ایران کے سفارتکاروں اور سفارخانے کی حفاظت میں ناروے پولیس کی ناتوانی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام ویانا سیاسی حقوق کنونشن اور دونوں ملکوں کےتعلقات کے منافی ہے۔ .........
/110