18 اکتوبر 2010 - 20:30

ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام اور ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے بارے میں تہران میں برطانوی سفیر سایمن گس کے حالیہ یاوہ سرائیوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ نے برطانوی سفیر کی عدم موجودگی میں تہران میں برطانوی ناظم الامور کو طلب کرکے ان سے احتجاج کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نےبی بی سی فارسی کے ساتھ سایمن گس کی گفتگو کو بے معنی اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت برطانوی سفیر کی یاوہ سرائیوں کے بارے میں جلد از جلد اپنا مؤقف واضح کرے۔ برطانوی ناظم الامور نے کہا کہ برطانوی سفیر سفر پر ہیں اور ایران کے احتجاج کو برطانوی حکومت تک جلد از جلد منتقل کرکے اس کے نتائج سے ایرانی حکومت کا آگاہ کیا جائے گا۔

........

/110