17 اگست 2010 - 19:30

امریکہ کے شہر نیو یارک کے ٹائمز سکوائر میں کار بم دھماکے کی ناکام کوشش کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی شہری فیصل شہزاد پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

نیو یارک میں فیڈرل گرینڈ جیوری نے فیصل شہزاد پر وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کے استعمال کی کوشش اور دہشت گردی کے الزامات سمیت دس الزامات لگائے گئے ہیں۔جیوری کے مطابق شہزاد کے روابط پاکستانی طالبان کے ساتھ ہیں اور انہوں نے بم بنانے کی تربیت پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں لی۔فرد جرم میں مزید کہا گیا ہے کہ شہزاد نے سازش میں حصے دار افراد سے رقم لی جن کے بارے میں شہزاد کا خیال تھا کہ وہ بھی طالبان کے لیے کام کرتے ہیں۔شہزاد پر جو الزامات لگائے گئے ہیں اگر وہ ثابت ہو جاتے ہیں تو اس کی سزا عمر قید ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔

/110