17 اگست 2010 - 19:30

پاراچنار ائیرپورٹ پر چھوٹے طیارے کی لینڈنگ کے دوران ٹائرپھٹ گئے تاہم عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کا چھوٹا طیارہ پشاور ائیرپورٹ سے پاراچنار پہنچا تھا جہاں ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران جہاز کے ٹائر پھٹ گئے لیکن جہاز میں سوار چھ مسافر اور پائلٹ محفوظ رہے۔
گزشتہ ماہ بھی ایک اور نجی کمپنی کے چھوٹے طیارے کو اسی نوعیت کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں پائلٹ سمیت پانچ مسافر زخمی ہوئے تھے۔

......

/110