کل امام خمینی رح کے حرم مطہر میں رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں نمازجمعہ ادا کرنے کے بعد تہران میں بھی لاکھوں کی تعداد میں نمازیوں نے صہیونیت مخالف مظاہرہ کرکے غزہ اورفلسطین کے دیگرعلاقوں میں اسرائیلی مظالم کی بھرپورمذمت کی ۔مظاہرین امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگار ہے تھے مظاہرین نے اسی طرح صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم منجملہ غزہ کے لئے امداد لے جانےوالےبین الاقوامی قافلے پر حملے پرعالمی اداروں کی خاموشی اوربے عملی کی بھی مذمت کی۔ مظاہرین نے غزہ کامحاصرہ فوری طورختم کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا مظاہروں کے بعدایران کے انقلابی عوام نے ایک قرارداد بھی پاس کی جس ميں کہا گیا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست اپنے احمقانہ اقدامات کے ذریعے اپنی نابودی کا خود ہی سامان فراہم کررہی ہے۔ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اگرصہیونی ریاست اپنے اس طرح کے وحشیانہ اقدامات جاری رکھے گی تو وہ اقوام عالم کے غیظ وغضب کانشانہ بن کر بھسم ہوجائے گی اس قرارداد میں اسی طرح امام خمینی اوررہبرانقلاب اسلامی کے اصولوں سے وفاداری کا عہد کرنے کے ساتھ ساتھ حالیہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
/110