24 نومبر 2026 - 07:16
قطر کے وزیر خارجہ: ایران اور امریکہ کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے ساتھ رابطے جاری رکھنے اور مذاکرات کی راہ دوبارہ بحال کرنے کی کوششوں کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ  کے مطابق، قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران اور امریکہ، دونوں ممالک کے ساتھ الگ الگ رابطوں کے ذریعے مذاکرات کا راستہ دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ (مغربی ایشیا) کے خطے کے موجودہ حالات امریکہ اور ایران کے درمیان ایک نئی کشیدگی میں اضافے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

قطر کے اس اعلیٰ عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ تزویراتی مذاکرات ہمارے تعلقات کی بنیادی اساس ہیں اور ہم دفاعی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے آج واشنگٹن میں امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات بھی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha