19 نومبر 2026 - 11:06
یحیی سریع: سعودی دشمن کے دو انتہائی اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا

یمن کی مسلح افواج نے سعودی حکومت کے دو اہم مراکز کو ملک کے جنوبی علاقے میں انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج نے دو فوجی کارروائیاں کامیابی سے انجام دیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں جیزان کے علاقے میں ایک اہم اور حساس ہدف کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے گئے اور اللہ کے فضل سے ہدف کو درست طور پر نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری کارروائی میں ایک ڈرون کے ذریعے خمیس مشیط ایئر بیس میں واقع ایک حساس ہدف کو نشانہ بنایا گیا اور اللہ کے فضل سے یہ ہدف بھی درستگی کے ساتھ نشانہ بنا۔

اس سے چند گھنٹے قبل بھی یمن کی مسلح افواج نے سعودی دشمن کے دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مالیاتی مرکز کو بڑی تعداد میں کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha