17 اگست 2010 - 19:30

شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ میں جاسوس طیارے کے میزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل بویہ کے علاقے سید آباد میں جاسوس طیاروں نے ایک مکان کو نشانہ بنایا۔

ڈرون طیاروں نے گھر پر پانچ میزائل داغے جس سے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ جب کہ دو بچے اور دو خواتین بھی شدید زخمی ہوگئے۔ حملے سے گھر میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتاہے۔
دوسری جانب  لاہور کے مختلف علاقوں میں پانچ دھماکے کیے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے  کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپال منتقل کیا گیا۔
دھماکوں سے قریبی واقع گھروں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکوں سے قبل ایک غیر معروف تنظیم دفاع نظریہ پاکستان نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی اور میڈیا رپورٹرز کو ایس ایم ایس کے ذریعے دھماکوں کی اطلاع بھی دی۔

..........

/110