اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے ’’وفاداری برائے مزاحمت‘‘ کے رکن حسن فضل اللہ نے قانونی اور قومی اصولوں پر مبنی داخلی مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
حسن فضل اللہ نے کہا: ہم ملک کے لیے مخلصانہ جذبہ رکھنے والے ہر شخص سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، چاہے ہمارے درمیان اختلافِ رائے ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اختلاف رکھنے والے فریقوں کے درمیان مذاکرات کا مقصد داخلی امور پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کے داخلی مکالمے کی بنیاد واضح اصولوں پر ہونی چاہیے، جن میں قومی مفاہمت کی دستاویز، آئین اور لبنان کے قوانین شامل ہیں۔
لبنانی رکن پارلیمنٹ نے واضح کیا کہ قومی مفاہمت کی دستاویز اور 1990ء سے اب تک لبنان کی آنے والی حکومتیں ملک کے دفاع اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لیے مزاحمت کے جائز حق کو تسلیم کرتی رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ