اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، شیخ علی فحص نے کہا کہ بحرینی علما کو اپنے معاشرے، عوام اور خاندانوں کی حمایت کرنے کی کوششوں پر دباؤ کا سامنا ہے، حالانکہ انہوں نے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جس کی بنیاد پر ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ عدالتی کارروائی ملتوی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ مقدمہ ختم ہوگیا ہے، بحرینی حکام کسی بھی وقت دوبارہ عدالتی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔
شیخ علی فحص نے دنیا بھر کے مسلمان علما سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اقدام کی کھل کر مذمت کریں اور بحرینی حکام کو زیرِ حراست علما کی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرائیں۔
حزب اللہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ منامہ کی پالیسیوں کی حمایت کرنے کے باعث واشنگٹن بھی بحرینی علما کی گرفتاریوں کا ذمہ دار ہے۔
آپ کا تبصرہ