12 نومبر 2026 - 23:53
دشمن ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا، صدر پزشکیان

صدر نے ایران پر دشمن کے دباؤ گئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: مخالف فریق ـ جو ہماری قوم اور ملک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے در پے تھا، ـ بتدریج خود گھٹنے ٹیک رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ، صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر، اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: بات یہ ہے کہ ہم حق بجانب ہیں اور ان ممالک نے ـ جو جمہوریت اور انسانی حقوق کا دعویٰ کرتے ہیں، ـ ہر اس چیز کو پامال کیا ہے جو قانونی اور انسانی لحاظ سے درست ہے۔

انھوں نے کہا: یہ کانفرنس، ایران کے موقف کے اظہار کا موقع، تھی، علاوہ ازیں، ہم نے صدور اور وزرائے اعظم کے ساتھ بات چیت کی جو بہت اچھی رہی اور اچھے تعاملات ہوئے۔ ہمیں امید ہے کہ بات چیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

صدر نے مزید کہا: دشمن کے تمام تر دباؤ کے باوجود ناکام ہؤا اور وہ دشمن جو ہمارے ملک اور ہماری قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتے تھے، آج خود بتدریج گھٹنے ٹیک رہے ہیں۔

صدر پزشکیان نے ملک کی اندرونی فکرمندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا: ہماری فکرمندی یہ ہے کہ ہم عوام کے لئے معاش، زندگی اور ان کے مستقبل کے حوالے سے ایسا کام کریں کہ وہ امید رکھیں کہ ہم میدان میں موجود ہیں اور جب تک جان بدن میں ہے، ہم اپنی پیاری قوم کی خدمت میں حاضر رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha