12 نومبر 2026 - 20:44
بحرین: شیعہ علماء کے آل خلیفہ کے خلاف سخت عدالتی فیصلوں کے بارے میں جمعیۃ الوفاق کا انتباہ

بحرین کی قومی جمعیۃ الوفاق نے بحرین کے شیعہ علماء کے خلاف آل خلیفہ آمریت کے سخت عدالتی فیصلے سنائے جانے کے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ جمعیۃ الوفاق بحرین کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کا نام نہاد "نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ہیومن رائٹس" ('سرکاری' ادارہ برائے انسانی حقوق) مذہبی علماء کے مقدمات کی سماعت کے عمل میں ہونے والی وسیع پیمانے پر کھلی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر کے، آل خلیفہ کی سیاسی عدالتوں پر کارفرما سیاسی محرکات پر مبنی مقدمات پر پردہ ڈالنے اور انہیں جائز ٹہرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں مذکورہ ادارے کے اس اقدام کے بارے میں، خبردار کیا ہے اور اسے 22 نومبر کو سنائے جانے والے غیر منصفانہ فیصلوں کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

جمعیۃ الوفاق بحرین کے مطابق، یہ ادارہ جو خودمختاری کا دعویدار ہے، عملی طور پر آل خلیفہ حکومت کی سرکاری بیانیے کی تصدیق و تائید کے آلہ کار کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس نے ابھی تک علماء اور دیگر اسیروں پر جسمانی و روحانی تشدد، ان سے دباؤ میں جبری اقرارنامے لینے، اور علماء پر لگائے جانے والے الزامات کے من گھڑت ہونے کے بارے میں کوئی موقف اختیار نہیں کیا ہے۔

جمعیۃ الوفاق بحرین کی رپورٹ کے مطابق، یہ وابستہ ادارہ مکر و فریب کی روشیں بروئے کار لا کر رائے عامہ کو بھڑکنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور حکمران آل خلیفہ خاندان کا مسلط کردہ کردار قبول کرتے ہوئے 22 نومبر کی تاریخ کو کسی بھی ناانصافی پر مبنی فیصلہ سنائے جانے کے حوالے سے مکمل طور پر ذمہ دار اور جوابدہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha