1 نومبر 2026 - 23:36
آبنائے ہرمز میں نیا حملہ + تصویر

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن (UKMTO) نے ایک نئی سلامتی وارننگ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل لگنے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن (UKMTO) نے اتوار، 1 نومبر 2026 کو ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے علاقے میں ایک سیکورٹی واقعے کی اطلاع دی۔

اس وارننگ کے مطابق، ایک تجارتی جہاز کے کپتان نے اعلان کیا ہے کہ انہیں سمندری ریڈیو کے چینل 16 کے ذریعے ہنگامی پیغام "مے ڈے" (Mayday) موصول ہؤا جس میں بتایا گیا کہ ایک دوسرے جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل لگا ہے۔

شائع شدہ معلومات کے مطابق، واقعے کا وقت عالمی وقت کے مطابق 15:09 ریکارڈ کیا گیا اور برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے اس حادثے کو کی نوعیت "حملہ" قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آبنائے ہرمز میں نیا حملہ + تصویر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha