1 نومبر 2026 - 21:33
اچنبھوں کی طویل جنگ امریکہ اور اسرائیل کا انتظار کر رہی ہے، ایرانی سیکورٹی اہلکار

گوکہ امریکہ اور صہیونی رجیم دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ تہران پر حتمی ضرب لگانے کے درپے ہیں، لیکن ایک ایرانی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ جارحیت دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں، اچنبھوں کی طویل جنگ امریکہ اور اسرائیل کا انتظار کرے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینئر سیکورٹی اہلکار نے ہفتے کے روز سی این این نیٹ ورک کے ساتھ مکالمے میں، خبردار کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملے کی صورت میں ایران خطے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے بنیادی ڈھانچے کو بھی اپنی جوابی کاروائی کے اہداف کی فہرست (Tatget List) میں شامل کرے گا اور کسی بھی نئی کشمکش ایک "حیران کن اچنبھوں والی طویل جنگ" میں تبدیل ہو جائے گی۔

امریکہ اور صہیونی رجیم نے 28 فروری کو ایران پر مسلط کردہ جنگ اس وقت شروع کی، جب انہوں نے سوچا تھا کہ ایرانی نظام چند ہی دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا اور 'نظام کی سرنگونی اور ایران کی تقسیم' کی راہ ہموار ہو جائے گی؛ اگرچہ یہ خیال بہت جلد 'آبنائے ہرمز کی بندش کے ڈراؤنے خواب' میں بدل گیا اور اس وقت سے اب تک امریکہ اس اہم عالمی آبی گذرگاہ کو جنگ سے پہلے کی حالت میں واپس لانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

اس ایرانی سیکورٹی اہلکار نے ـ جس کا نام سی این این نے ظاہر نہیں کیا ـ کہا کہ ایران ممکنہ اگلی جنگ میں متوقعہ رویوں سے گریز کرے گا اور ـ چاہے کشمکش کے آغاز میں ہو یا اس کے تمام مراحل میں، ـ حیران کن اور ناقابل توقع اقدامات کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha