1 نومبر 2026 - 16:02
لاہور میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے بھیجاگیا سرویلنس ڈرون سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرزکی عمارت سے ٹکرا گیا

لاہور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے ڈرون ٹکرا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے بذریعہ ریموٹ کنٹرول سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی جانب ڈرون بھیجا تھا۔

 ڈرون جلو موڑ کی طرف سے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کی جانب آیا اور ہیڈکوارٹرز کی بیرونی دیوار سے ٹکرانے کے بعد نیچےگرگیا، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی سکیورٹی ٹیم نے ڈرون قبضے میں لےلیا۔ 

نامعلوم ملزمان نے حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گردی کی خاطر سرویلنس کی اور عمارت کو نقصان پہنچایا۔ ڈرون کی مدد سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کے اندرونی حصوں کی ریکی کی جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈرون کے معائنےکے بعد کلیئرنس دے دی ہے جب کہ معاملےکی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha