1 نومبر 2026 - 15:43
نئی جنگ کی صورت میں امریکی مفادات، تنصیبات اور سازوسامان کو کہیں بھی نشانہ بناسکتے ہیں: ایرانی فوج

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ نئی جنگ کی صورت میں تنازع مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ نئی جنگ کی صورت میں تنازع مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا۔

 بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے کہا کہ قابل رسائی امریکی مفادات، تنصیبات، سازوسامان کو کہیں بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت دوبارہ ہوئی تو فوری اور پہلے سے کہیں زیادہ شدید ردعمل دیا جائےگا۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے خبردار کیا کہ مستقبل کی ممکنہ جنگ پہلے کے مقابلے میں زیادہ طویل ہوسکتی ہے۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha