اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی محکمہ جنگ (پینٹاگون) نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی فہرست میں مزید دو نام شامل کرتے ہوئے ایران کے خلاف فوجی جارحیت کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی سرکاری تعداد 23 بتائی ہے۔
پینٹاگون کے دعوے کے مطابق، امریکی فضائیہ کے دونوں اہلکار ایسے واقعات میں ہلاک ہوئے جنہیں غیر جنگی قرار دیا گیا ہے۔ امریکی فضائیہ نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک فوجی بیماری کے باعث ہلاک ہوا، جبکہ دوسرے فوجی کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ان دونوں ہلاکتوں کا اندراج بدھ اور جمعرات کو پینٹاگون کے ’’ڈیفنس کَزولٹی اینالیسس سسٹم‘‘ میں کیا گیا۔
ان نئے اعداد و شمار کے بعد پینٹاگون کے مطابق، ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں میں نصف سے زیادہ غیر جنگی واقعات کا شکار ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 23 فوجیوں میں سے 11 جنگی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے، جبکہ 12 کی ہلاکتیں غیر جنگی واقعات میں ہوئیں۔
پینٹاگون کے ڈیفنس کَزولٹی اینالیسس سسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق، فروری کے اواخر میں ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک مزید 865 امریکی فوجی بھی اس جنگ میں زخمی ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ