25 اکتوبر 2026 - 16:16
العربیہ کا دعویٰ؛ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز دی

سعودی چینل العربیہ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ثالث ممالک کے ذریعے امریکہ کو نئی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت امریکی بحری ناکہ بندی ختم ہونے کی صورت میں تہران آبنائے ہرمز کھولنے پر آمادہ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سعودی چینل العربیہ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکہ کو نئی تجویز دی ہے۔ اس تجویز کے مطابق، تہران امریکی بحری ناکہ بندی ختم کیے جانے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے پاکستانی ثالث کو آگاہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ اس سلسلے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے معاملات مذاکرات کی ترجیحات میں شامل ہوں گے۔

ایران اور امریکہ کے حکام نے تاحال اس رپورٹ کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔

گزشتہ ہفتے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات پاکستان اور قطر کے ذریعے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس خبر کی ایرانی حکام نے تردید کردی ہے، ایران کے اعلیٰ اہلکار کے مطابق ہم نے کوئی بھی ایسی پیشکش آمریکہ کو نہیں کی ہے۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha