27 اکتوبر 2026 - 14:45
سعودی جارحیت کا جواب/ راس تنورہ تیل تنصیبات آگ کی لپیٹ میں

سیٹلائٹ تصاویر سعودی عرب کے راس تنورہ ریفائنری میں غیر معمولی آتشزدگی کی گواہی دیتی ہیں۔/ یمنی وزارت خارجہ نے امن و مفاہمت کے بارے میں سعودی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودیوں کی مسلسل جارحیت امن کے دعوؤں سے تضاد رکھتی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں انتباہی سائرن بجنے کے صرف 9 منٹ بعد، سیٹلائٹ تصاویر نے راس تنورہ ریفائنری میں غیر معمولی آتشزدگی کا واقعہ ریکارڈ کر لیا۔

اس سے چند گھنٹے پہلے ناسا کے فرمز سیٹلائٹ سسٹم نے آرامکو کی رابغ آئل ریفائنری میں حرارتی بے ضابطگیوں کی خبر دی تھی، جبکہ انصاراللہ نے رابغ ریفائنری پر حملے کی تصدیق کی تھی۔

رابغ ریفائنری دو ہفتے پہلے بھی حملے کا نشانہ بنی تھی۔

اس ریفائنری میں آگ صبح 3:09 بجے شروع ہوئی۔

راس تنورہ، جس کی ریفائننگ صلاحیت روزانہ پانچ لاکھ 50 ہزار بیرل ہے، خام تیل برآمد کرنے والے سب سے بڑے سعودی ٹرمینل کا میزبان بھی ہے۔

ادھر یمنی وزارت خارجہ نے آج اپنے ایک بیان میں، یمن پر ہونے والے سعودی حملوں کو سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے امن اور مفاہمت کی طرف رغبت کے اعلان سے متصادم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی حکومت امن نہيں چاہتی بلکہ پھر بھی 2022 کی جنگ بندی سمحھتے کی طرح، یمن کو فریب دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ 

سعودی جارحیت کا جواب/ راس تنورہ تیل تنصیبات آگ کی لپیٹ میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha