27 اکتوبر 2026 - 14:17
پزشکیان اور امیر قطر نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور قطر کے امیر نے روس میں منعقدہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے اجلاس کے موقع پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے روس میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے تہران اور دوحہ کے باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعاون کی سطح بڑھانے کے لئے موجودہ امکانات سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

توانائی کے شعبے میں تعاون، اقتصادی اور تجارتی تعاملات کی توسیع اور گیس برآمد کرنے والے ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اس ملاقات کے اہم نکات میں شامل تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha