25 اکتوبر 2026 - 10:05
یمنی فوج: مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حملے کا سعودی دعویٰ سراسر جھوٹ ہے

یمن کی مسلح افواج نے سعودی حکومت کے اس دعوے کو بڑا جھوٹ قرار دیا ہے کہ یمنی فورسز نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی دشمن کا یہ دعویٰ کہ یمنی فورسز نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات پر حملے کیے ہیں، سراسر جھوٹ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی حکومت کے جھوٹے دعووں پر کوئی یقین نہیں کرتا اور نہ ہی ان سے دھوکا کھاتا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ان کی کارروائیوں کا ہدف صرف دشمن کی تیل کی تنصیبات اور فوجی اڈے ہوتے ہیں۔ بیان کے مطابق، جب بھی ایسی کارروائیاں کی جاتی ہیں تو ان کا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی حکومت، اس کے مبینہ جھوٹ پھیلانے والے ذرائع ابلاغ اور اس کے حمایت یافتہ عناصر اس سے قبل بھی متعدد بار یہ دعوے کرچکے ہیں کہ یمنی مسلح افواج نے حجاز کے مقدس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے مطابق، ان دعووں کا مقصد مسلم دنیا کی رائے عامہ کو یمنیوں کے خلاف بھڑکانا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha