افغانستان کے شہر بگرام میں امریکی اڈے میں ایک عام جیل کے علاوہ ایک خفیہ جیل بھی موجود ہے۔اس بات کاانکشاف اس جیل میں قید 9 سابق قیدیوں نے پہلے بھی کیا تھا کہ انہیں اس خفیہ جیل میں رکھا گیا اور انہیں اذیتیں دی گئیں۔
دوسری طرف امریکی فوج کا موقف ہے کہ پروان میں قائم،نظربندی سینٹر ہی واحد جیل ہے تاہم امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اذیتیں دینے کے الزامات کی تحقیق کریں گے۔جبکہ ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ 2009 کے بعد سے امریکی حکام انھیں ایسے قیدیوں کی ناموں کے بارے میں اگاہ کرتی رہی ہے جنھیں ایک علحیدہ جیل میں مقید کیا گیا تھا۔جو اس علاقے میں توڑ جیل یعنی تاریک جیل کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔
....................
/152