بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا: "ہماری صلاحیتوں کو بلاشبہ مقدار اور معیار کے لحاظ سے فروغ ملا ہے۔ آج صبح ہی میں ایک اجلاس میں شریک تھا جہاں بتایا گیا کہ جنگ سے پہلے دور کے مقابلے میں ہماری صلاحیتوں میں کم از کم ڈیڑھ گنا اضافہ ہؤا ہے۔"
انھوں نے مزید کہا: "دشمن کچھ مراکز اور تنصیبات کو نشانہ بنا کر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے ہماری فضائیہ، بحریہ اور میزائل صنعتوں کو تباہ کر دیا ہے؛ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ ہمارے ہاں میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری کا عمل کبھی نہیں رکا؛ بلکہ اس کے برعکس، ہم نے انہیں مزید ترقی دی ہے۔"
جنرل محبی نے زور دے کر کہا: "ہم نے ہتھیاروں کی تیاری کے لئے مزید مراکز اور تنصیبات اپنے تنظیمی ڈھانچے میں شامل کی ہیں۔
انھوں نے کہا: ہم نے اپنی تمام تر توانائیاں پیداوار بڑھانے، اہداف کو نشانہ بنانے کی درستگی (precision) میں بہتری لانے، اپنے ہتھیاروں کی طاقت اور مار کرنے کی صلاحیت (range) میں اضافے، اور بالکل نئی اقسام کے ہتھیار تیار کرنے پر مرکوز کر دی ہیں؛ اور اس عمل میں ہم نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ