17 جولائی 2010 - 19:30

حجت الاسلام مولانا کلب جواد نقوی نے ان ھندو تنظیموں پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا جنکا نام ملک مں ہوئے کئی دھماکوں میں ایا ہے

ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور اتحادی ملت کے کنونشن سے وابستہ حجت الاسلام مولانا کلب جواد نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: شکوک کی بنیادوں پر مسلم تنظمیوں پر پابندیا ں لگائی جارہی ہیں اور جن ھندو تنظیموں کےخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں مگر ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا رہی یہ مسلمانوں سے ناانصافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا : اتحاد مسلمانوں کے نجات کا واحد حل او راستہ ہے اقتدارمیں مناسب نمائندگی کے لئے مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا

انہوں نے مسلمانوں کو خطاب کرکے کہا : مسلم اتحاد کو وقت کی ضرورت سمجھیں اور وہ متحد ہوکر رہیں گے تو سچر کمیٹی کے سفارشارت کی بنیاد پر ریزرویشن بھی لے لیں گے

اس پریس کانفرنس میں خالد رشید نے کہا : جیسا کہ اسلام اور قران نے بتایا ہے ہمیں اپس میں بھائی چارے کی فضا قائم کرنی چاہیئے۔

انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ہمیں خود کش حملے کی مذمت کرنی چاہیئے اور علماء کو اس میں اگے اکر اس گھنونی سیاست کے خلاف فتوے دینے چاہیئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/152