بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اخبار "اسرائیل ہیوم" کے اسٹریٹجک مشیر، ریزرو بریگیڈیئر "زوویکا ہائیموویچ (Zvika Haimovich)" نے لکھا:
• 7 اکتوبر کے واقعات نے عیاں کیا کہ "امن و سلامتی" کا احساس، ـ چاہے وہ جدید نظاموں اور زبردست فوجی طاقت پر منحصر کیوں نہ ہو ـ تیاری، چوکسی اور حقائق کے مسلسل جائزے کا متبادل نہیں بن سکتا۔
• قومی سلامتی صرف فوجی طاقت تک محدود نہیں ہے؛ بلکہ اس میں معاشرے کی مضبوطی اور تحمل، عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد اور بحران کے وقت ہنگامی اداروں کی صلاحیت، بشمول بحالی اور دوبارہ تعمیر کی طاقت، بھی شامل ہے۔
• 7 اکتوبر کے واقعات اسرائیلی آبادکاروں کے لئے ایک ہولناک تاریخی موڑ ہے تھے۔ ان واقعات نے بھاری قیمت کے علاوہ، ریاست میں "امن و سلامتی" کے تصور کے بنیادی مفروضوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔
• 7 اکتوبر کے واقعات سے ظاہر ہؤا کہ جدید ٹیکنالوجیز، تصور سے بھی بڑے ہتھیاروں کے نظام، معلومات جمع کرنے کے ذرائع اور یہاں تک کہ ایک رہائشی عمارت کے ایک کمرے کی سطح پر خطرات کو ناکارہ کرنے کی صلاحیت، بھی سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتی۔ یہ درست تشخیص، چوکسی، صحیح تیاری اور دشمن کے ارادوں کی گہری سمجھ کا متبادل نہیں بن سکتے؛ خاص طور پر جب ہم معلومات کے ایک لامتناہی سیلاب کا سامنا کر رہے ہوں۔
- کچھ تین سال پہلے اس ریاست میں 'ایک چیز' ٹوٹ گئی ہے، جس کو ابھی تک بحال نہیں کیا جا سکا ہے۔
• دبئی سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب جانے والی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی حالیہ کوشش ان واقعات کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے جو "Black Saturday" [سینیچر 7 اکتوبر 2023] سے شروع ہؤا تھا؛ یہ واقعہ بداعتمادی کے بحران اور حکومت اور آباد کاروں کے درمیان طے پانے والے غیر تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی عکاسی کرتا ہے۔
• اعتماد اور امنیت کی بحالی صرف ایک جامع ساختی بحالی (Structural restoration) سے ممکن ہے؛ جس میں ماضی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے، ان سے سبق سیکھا جائے اور نتائج کو عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
7 اکتوبر کے واقعات کے حوالے سے کسی سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کے قیام میں ناکامی اور ’فلائی دبئی‘ (Flydubai) کی پرواز کے واقعے کی سنجیدہ تحقیقات نہ ہونے کے باعث، "اگلے المیے" اور "غفلت کے اگلے واقعے" کے لئے الٹی گنتی درحقیقت شروع ہو چکی ہے۔
• 7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں سرکاری تحقیقاتی کمیٹی نہ ہونے اور فلائی دبئی پرواز کے واقعے کے بارے میں سنجیدہ جانچ نہ ہونے کی صورت میں، درحقیقت اگلی تباہی اور اگلی لاپرواہی کے لیے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
• صہیونی رہنماؤں کو جرأت کی ضرورت ہے؛ شکست کے نقاط کو فاش کرنے کی جرأت، اصلاح کے لئے ضروری جرأت نم سطح کی جرأت؛ آج اسرائیل کو ایسے افراد کی ضرورت ہے جن میں تبدیلی لانے اور خود میں بھی تبدیلی لانے، کی جرأت ہو۔
آپ کا تبصرہ