اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عراقچی نے کابینہ کے اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں مختلف ممالک کے حکام سے ہونے والی ملاقاتوں اور امریکی حکام کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ممتاز حیثیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران نے ایک اہم مقام حاصل کیا ہے، جس کے باعث یورپی، عرب اور ایشیائی ممالک کے حکام نے ایران کے ساتھ ملاقات اور بات چیت میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
عراقچی کے مطابق، ان ملاقاتوں کے نتیجے میں دنیا میں ایران اور اسلامی جمہوریہ کے لیے خصوصی احترام کی فضا پیدا ہوئی۔
آپ کا تبصرہ