21 ستمبر 2026 - 17:30
امریکی جارحیت کا جواب نئے ہتھیاروں اور نئے اہداف سے دیں گے: جنرل حسین محبی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی نئی جارحیت کا جواب نئے ہتھیاروں اور نئے اہداف سے دیا جائے گا، اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملے کیے تو ہمارے اہداف وہ ہوں گے جو پہلے نشانہ نہیں بنے، امریکا نے حملے دوبارہ شروع کیے تو جواب میں یقیناً ہتھیاروں اور جنگ کے جغرافیے میں تبدیلی کریں گے۔

جنرل حسین محبی نے امریکا سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے نہ کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ کسی سفارت کاری میں شامل ہوئے، پاسدارانِ انقلاب ایران کا دفاعی و عسکری بازو ہے، کسی سفارتی سرگرمی میں شامل نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا ہے کہ خطے میں ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے بیشتر امریکی فوجی اڈے ناکارہ ہو چکے، متاثرہ فوجی اڈوں سے امریکی فوجیوں، ساز و سامان کو دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

پاسدارانِ انقلاب فورس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا، اسرائیل کو تاریخی اور ذلت آمیز شکست ہوئی ہے، امریکا میں ہمت نہیں ہے کہ اس شکست کو تسلیم کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha