30 ستمبر 2026 - 22:19
یمنیوں نے سعودی فضائی حدود کو بھی غیر محفوظ بنا دیا

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی [EASA] ایئرلائنز کو سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی [EASA] نے اپنی ویب سائٹ پر ایک سرکاری نوٹس میں یمن پر سعودی جارحیتوں کے مقابلے میں، سعودی عرب پر یمن کے بڑھتے ہوئے جوابی حملوں کی وجہ سے اس ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔

اس ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے تاکہ خطرے کی سطح میں اضافے یا کمی کا جائزہ لے سکے۔

آج گذشتہ 11 دنوں میں تیسری بار ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تمام پروازیں معطل کر دی گئیں؛ ایک بار یمن کے حملوں کی وجہ سے اور دوسری بار اس ہوائی اڈے کے قریب ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے پروازیں معطل ہوئیں، لیکن آج کی معطلی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں کی گئی ہے۔

آج صبح بھی فلائی دبئی کمپنی کا بوئنگ طیارہ دبئی سے تل ابیب کی طرف جا رہا تھا، جس میں نصف سے زیادہ مسافر اسرائیلی تھے، طیارے نے ڈھائی گھنٹوں کی پرواز کے بعد دو ہنگامی درخواستیں بھیجیں، جن میں دوسری ممکنہ ہائی جیکنگ کا کوڈ تھی، اور آخرکار یہ طیارہ سعودی عرب کے تبوک ہوائی اڈے پر اترا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے انتباہ میں فلائی دبئی کمپنی کے طیارے کے واقعے کا کوئی ذکر نہیں ہؤا ہے۔

ایک الگ نوٹس میں، ایجنسی نے یہ بھی ہدایت کی کہ طیارے اردن کی فضائی حدود میں کسی بھی بلندی یا فلائٹ لیول پر پرواز نہ کریں، جبکہ اس سے قبل اس نے اس فضائی حدود میں پرواز کے دوران صرف احتیاط برتنے کی سفارش کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha