21 ستمبر 2026 - 17:21
غزہ: بدترین انسانی صورتحال اور محاصرے کے خلاف مظاہرہ

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینیوں نے بدترین انسانی صورتحال کے خلاف احتجاج کیا اور امدادی اداروں و بین الاقوامی تنظیموں سے فوری امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لیے موسم سرما سے قبل خیموں اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینیوں نے بدترین انسانی صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے امدادی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سے فوری طور پر امداد غزہ پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کرنے والے فلسطینیوں نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے اور اپنے گھر تباہ ہونے کے بعد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والے فلسطینیوں کے لیے خیموں کی فراہمی کا مطالبہ کیا تاکہ موسم سرما شروع ہونے سے قبل انہیں مناسب پناہ گاہ فراہم ہوسکے۔

مظاہرین نے بین الاقوامی اداروں اور امدادی تنظیموں سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غزہ میں ضروری اشیاء اور بنیادی ضروریات زندگی پہنچانے کی اجازت دی جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha