اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قوم کی بعثت کی دو سوویں رات کے موقع پر سپاہ کی فضائی و خلائی فورس کے کمانڈر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی عوام نے دینی اور قومی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے شہید امام کا خون کا بدلہ لینے اور ولی فقیہ کے حکم کی تعمیل میں مسلسل دو سو راتیں سڑکوں پر موجود رہ کر گزاری ہیں۔
جنرل میجر موسوی نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی یہ شبانہ جدوجہد، جو ملک کی شناخت، آزادی اور موجودیت کے دفاع میں جاری ہے، نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ان کے بقول، یہ قومی عقل و دانش، اعلیٰ دینی اقدار اور نمایاں قومی تہذیب و ثقافت کا مظہر ہے اور دنیا کی دیگر اقوام کے سامنے ایک عظیم قوم کی شاندار تصویر پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دشمن اس استقامت سے حیران و ششدر ہیں اور ایرانی عوام کی عظمت کا اعتراف کر رہے ہیں، جبکہ دنیا بھر کے آزاد لوگوں کے دوست اس عزت و سربلندی پر خوش اور ظلم و استکبار کے مقابلے میں حق کی حتمی فتح کے لیے پرامید ہیں۔
جنرل موسوی کے مطابق عوام کی یہ باشعور موجودگی ملک کے تمام دفاعی محاذوں پر موجود اسلامی مجاہدین کے لیے ایک قابل اعتماد اور حوصلہ افزا سہارا ہے۔ انہوں نے اسے سپاہ کی فضائی و خلائی فورس کے ان جانثار اہلکاروں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا پیغام قرار دیا جو اسلامی ایران کی حفاظت اور شہید امام کے خون کا بدلہ لینے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے قوم کی کامیابی اور اس مسافر امام کے آخری وعدے کی تکمیل کی آرزو کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی اس عظیم اور شاندار موجودگی کو تمام شعبوں میں مقدس اتحاد و یکجہتی برقرار رکھتے ہوئے محفوظ رکھیں۔
کمانڈر موسوی نے مزید کہا کہ عوام کو عوامی حکومت کے خادمین، سیاسی میدان میں سرگرم حکام اور اسلامی مجاہدین کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے اور رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی حکیمانہ ہدایات کو اپنا رہنما بنانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ